چنئی25مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم بھی مہنگائی سے خوفزدہ ہیں۔کانگریس کے سنیئرلیڈر نے چنئی ہوائی اڈے میں چائے اور کافی کی قیمتوں کے بارے میں ٹویٹ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ میں کافی اور چائے کی قیمتوں کو دیکھنے سے ڈرتاہوں۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ 135روپے کی چائے اور 180روپے کی کافی کی قیمتیں سن کر ڈر گیا ہوں۔پی چدمبرم نے ٹویٹ کیاکہ چنئی ہوائی اڈے پر میں نے چائے آرڈرکی۔گرم پانی اور چائے کی تھیلی، قیمت 135روپے خوفناک، میں نے انکار کردیا۔میں صحیح ہوں یا غلط؟ ۔اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیاکہ کافی کی قیمت 180روپے۔میں نے پوچھا کہ کون کون خریدتاہے؟ جواب تھا’’بہت سے لوگ‘‘۔